Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت اےٹی سی کے جج سے لی، سی سی پی او لاہور

سی سی پی او لاہور نے خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے حوالے سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2023 03:16pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سی سی پی او لاہور نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے جس میں بتایا ہے کہ خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت اےٹی سی کے جج سے لی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کیا تھا، جس پر سی سی پی او لاہور نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔

سی سی پی اولاہور نےعدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں بتایا کہ خدیجہ شاہ کے ملازم کو 18 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا، شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کیا گیا۔

سی سی پی او نے اپنے جواب میں بتایا کہ خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت اے ٹی سی کے جج سے لی گئی، اور شامل تفتیش ہونے کے بعد تفتیشی نے ریمانڈ کیلئےعدالت میں پیش کیا۔

سی سی پی او لاہور نے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت درخواست کو نمٹانے کا حکم دے۔

عدالت نےسی سی پی او لاہور کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا، اور دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ جب کہ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

lahore police

Lahore High Court

khadija shah