Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

راولپنڈی سےاسلام آباد جانے والی میٹروبس حادثے کا شکار

بس کوحادثہ ڈرائیورکی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا، پولیس
شائع 24 اکتوبر 2023 10:45am

راولپنڈی سےاسلام آباد جانے والی میٹروبس حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیورکی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔

راولپنڈی سےاسلام آباد جانے والی میٹروبس حادثے کا شکار ہوئی، جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا، ڈرائیور فیض احمد فیض سنگل ٹریک پر غلط اوورٹیک کررہا تھا، اوورٹینگ کرتے ہوئے بس باونڈری وال سے ٹکرا گئی، جس کے باعث میٹرو بس کے شیشے ٹوٹ گئے، اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Road Accident

Metro Bus Service Lahore

Metrobus going from Rawalpindi to Islamabad

Rawalpindi to Islamabad Metrobus