عالمی مبصرین کو سہولیات کی فراہمی، الیکشن کمیشن نے ایکشن کمیٹی قائم کردی
الیکشن کمیشن کی عالمی مبصرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی گئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق مبصرین کو پاکستان میں انتخابات کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت خوش آمدید کہا جائے گا، انتخابات میں شفافیت کے لیے جس حد تک ممکن ہوا، مبصرین کو انتخابی عمل کے جائزے تک رسائی دی جائے گی۔
اسلام آباد میں عالمی مبصرین کو انتخابات کے دوران مدعو کرنے بارے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، جس میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، ایف بی آر، الیکشن کمیشن کے افسران اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے بھی بطور فوکل پرسنز عالمی مبصرین شرکت کی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں شفافیت کے لیے جس حد تک ممکن ہوا، مبصرین کو انتخابی عمل کے جائزے تک رسائی دی جائے گی، وزارت خارجہ نے عالمی مبصرین کو انتخابات میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھجوائے دیے ہیں، الیکشن کمیشن دنیا بھرمیں فارن مشنز کے ذریعے یہ کام ایک ہفتے کے اندر مکمل کرے اور عالمی مبصرین کو ویزوں کی فراہمی کا عمل بھی جلد مکمل کی جائے، ایف بی آرعالمی مبصرین کے تمام الات اور سامان کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قراردے۔
مزید پڑھیں
عام انتخابات: الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کی یقین دہانی
الیکشن کمیشن کا ہفتہ اور اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
الیکشن کمیشن نے سندھ میں عام انتخابات کیلئے عملے کی فہرست مانگ لی
عالمی مبصرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق الیکشن کمیشن نے ایکشن کمیٹی قائم کردی۔ ایکشن کمیٹی ہر 15 روز بعد ملے گی اورانتظامات کا جائزہ لے گی۔
Comments are closed on this story.