Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کو ہرانے کے بعد افغان کھلاڑی نے ایوارڈ واپس بھیجے جارہے افغانوں کے نام کردیا

ورلڈ کپ میچ میں افغان ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
شائع 23 اکتوبر 2023 10:42pm

افغان بلے باز ابراہیم زادران نے ورلڈ کپ 2023 کے تحت کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ اُن غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے نام کردیا جنہیں پاکستان سے واپس ان کے وطن بھیجا جارہا ہے۔

چنئی میں پیر کو ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں افغان ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان بابر اعظم نے 92 گیندوں پر 74 رنز بنائے جبکہ اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے بھی نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 75 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔

افغان سائیڈ نے ہدف کا تعاقب دو وکٹوں کے نقصان پر کر لیا، کیونکہ ان کے ٹاپ تھری نے نصف سنچریاں جڑ دیں۔

اوپننگ بلے بازوں رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے افغان ٹیم کو 130 کا ٹھوس آغاز فراہم کرتے ہوئے تعاقب قائم کیا۔

زادران نے 113 گیندوں پر 87 رنز بنائے اور انہیں ان کی کارکردگی پر پلے آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ابراہیم زادران نے میچ کے بعد ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس مین آف دی میچ کو ان لوگوں کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں جنہیں پاکستان سے افغانستان واپس بھیجا جا رہا ہے‘۔

ابراہیم زادران کے اس بیان کو کچھ شائقین نے آئی سی سی کا دوہرا معیار قرار دیا ہے۔

جبکہ بھارت میں توقع کے مطابق ان کے اس بیان کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

Pakistan vs Afghanistan

PAKvAFG

world cup 2023

ibrahim zadran

Illegal Afghan Immigrants