Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر کیس: عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا
شائع 23 اکتوبر 2023 10:41pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر سے متعلق کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کل اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

رجسٹرارآفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست سماعت کے لیے مقرر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ کل انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کرے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز 2 رکنی بینچ میں شامل ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جیل میں خفیہ ٹرائل کو بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے، کیس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا حکم دیا جائے، نوٹیفکیشن کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں

عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، فرد جرم عائد

’عمران خان نے فوج کے خلاف ٹارگٹڈ پلان بنایا‘، اعظم خان کے بعد اسد مجید بھی گواہ بن گئے

عمران خان نے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ کی وجہ سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی تھی۔

imran khan

Islamabad High Court

pti chairman

Cypher

justice aamir Farooq

Cypher Investigations

cypher case Imran Khan

Cypher case