Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کا معاملہ، مزید 27 پروازیں منسوخ

ایندھن کی فراہمی کا معاملہ حل نہ ہو سکا
شائع 23 اکتوبر 2023 06:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کا معاملہ حل نہیں ہو سکا، فیول کی محدود پیمانے پر فراہمی کی وجہ سے قومی ایئرلائن کی مزید 27 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

پی آئی اے نے فیول کی عدم دستیابی پر کراچی سے لاہور، رحیم یار خان اور پشاور کی دو طرفہ 7 پروازیں منسوخ کی ہیں، پی آئی اے کی کراچی سے ملتان، دبئی اور اسلام آباد کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

اسی طرح ملتان سے جدہ اور القسیم سے ملتان کی 2 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

لاہور سے شارجہ، دبئی اور جدہ سے لاہور کی 4 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی، ابوظہبی، دمام، مدینہ، جدہ اور کوئٹہ کی 7 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

دبئی سے پشاور کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

PIA

Fuel shortage