Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

خدیجہ شاہ کی درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
شائع 23 اکتوبر 2023 04:26pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خدیجہ شاہ کی درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نےخدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

سی سی پی او لاہور عدالتی حکم پر ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف ان کے ملازم کے بیان کی روشنی میں تفتیش کی اجازت مانگی گئی اور انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیش کی اجازت دی تھی۔

سی سی سی پی او نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوئی۔درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق خدیجہ شاہ پر دو مقدمات ہیں لیکن اس کے باوجود کسی نئے کیس میں گرفتاری ڈالنا غیر قانونی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

خدیجہ شاہ سمیت دیگرکی ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری

خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

pti

ATC

Lahore High Court

khadija shah

LAHORE HIGH COURT (LHC)