Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹس ایجنٹس نے حکام کی ملی بھگت سے تیار کروائے

جعلی پاسپورٹس کی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آگئے
شائع 23 اکتوبر 2023 04:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جعلی پاسپورٹس کی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں، ایجنٹس نے حکام کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹس تیارکروائے، جس پر مشکوک غیرملکی افغان شہریوں نے سعودی عرب سفرکیا تھا۔

مذکورہ معاملے پر وزارت داخلہ کی پانچ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔ کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ایجنٹس نے حکام کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹس تیارکروائے، جس کے لیے فرضی وجعلی ڈیٹا پر شناختی کارڈ بنوائے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ فرضی و جعلی ڈیٹا پر بنے شناختی کارڈ کے ذریعے پاسپورٹس کو پراسس کیا گیا، مبینہ جعلی پاسپورٹس پرمختلف ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ویزے لگوائے گئے۔

مزید بتایا کہ بارہ ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹس پرمشکوک غیرملکی افغان شہریوں نے سعودی عرب سفرکیا اور سعودی عرب نے پاسپورٹس ریاض میں پاکستانی حکام کے حوالے کیے تھے۔

afghanistan

Afghan refugees

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants