Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف یکم نومبر کے بعد کارروائی کریں گے، نگراں وزیر داخلہ سندھ

غیرملکی افراد سے متعلق ان کی قونصلیٹ سے رابطہ کیا ہے، حارث نواز
شائع 23 اکتوبر 2023 02:55pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے کہا کہ تمام غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو وقت دیا گیا تھا، جو بھی غیر قانونی تارکین وطن پاکستان سے نہیں گیا تو یکم نومبر کے بعد اسکے خلاف کارروائی کریں گے۔

حارث نواز نے کہا کہ جو ہوائی جہاز سے جانا ہے، ان کے لئے بھی انتظام کررہے ہیں، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ڈیزل، آئل، چھالیہ سمیت دیگر اسمگلنگ روکیں گے۔

کراچی پریس کلب میں بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی افراد سے متعلق ان کی قونصلیٹ سے رابطہ کیا ہے، جن کے پاس ڈاکومنٹس نہیں ہوں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

حارث نواز نے کہا کہ ڈیزل آئل، چھالیہ سمیت دیگر اسمگلنگ بھی روکیں گے، ہم ایک قوم کے خلاف کاروائی نہیں کررہے ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں پہلے اپنے ملک کے حالات ٹھیک کرنے ہیں، سیاسی جماعتوں کوبھی سوچنا چاہیے، اس پرسیاست نہ کریں، سیاسی جماعتیں رکاوٹ بنیں گی، تو پاکستان کے ساتھ جنگ تصور ہوگی۔

afghanistan

Afghan refugees

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning