Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہی سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں، میڈیکل رپورٹ عدالت جمع

عدالت نے پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا
شائع 23 اکتوبر 2023 11:56am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں۔

ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہور میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی اور ان کے بیٹے مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہی کو آج ایف آئی اے کورٹ پیش نہیں کیا جائے گا، وہ اس وقت سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں، اور پنڈی سے لاہور تک کے سفر نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کیس: پرویز الہی اور مونس کے خلاف نیب ریفرنس تیار

واضح رہے کہ عدالت نے آج جیل حکام کو سمن کرتے ہوئے پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

Pervaiz Elahi