Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے کیس کی سماعت ملتوی

مریم اورنگزیب نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی ہے
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2023 12:30pm
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب - اسکرین گریب
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب - اسکرین گریب

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہو نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کررہے ہیں، مریم اورنگزیب نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی ہے۔

درخوست میں موقف پیش کیا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے، ٹی وی پروگرام میں ہونے والی گفتگو کی ذمہ دار میں نہیں ہوں۔

استدعا کی ہے کہ عدالت مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست منظور کرکے بری کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی ہے، مریم اورنگزیب کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

PMLN

ATC

Marriyum Aurangzeb