Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس کے کئی اہم کمانڈرز ختم، مزید کو چن چن کر مارنے کیلئے ’نئی اسپیشل یونٹ‘ قائم

یہ یونٹ ہر اس فرد کا شکار کرنے اور اسے ختم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جس کا 7 اکتوبر کے حملے میں کردار تھا۔
شائع 22 اکتوبر 2023 08:15pm

اسرائیل کی داخلی سیکورٹی سروس ”شن بیت“ نے 7 اکتوبر حملے میں ملوث حماس کے تمام اراکین کا سراغ لگانے کی جاری کوششوں کے تحت ’نیلی‘ (NILI) کے نام سے ایک نیا یونٹ قائم کیا ہے۔

عبرانی زبان میں ”نیلی“ جس جملے کا مخفف ہے اس کا مطلب ہے ’اسرائیل کی ابدیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا‘۔

اسرائیلی اخبار ”یروشلم پوسٹ“ کے مطابق یہ یونٹ ہر اس فرد کا شکار کرنے اور اسے ختم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جس کا 7 اکتوبر کے حملے میں کردار تھا۔

نیلی کا بنیادی ایجنڈا ”نقبہ“ کے ارکان کو نشانہ بنانا ہے جو کہ حماس گروپ کے عسکری ونگ کے اندر ایک خصوصی کمانڈو یونٹ ہے، جنہوں نے 7 اکتوبر کی صبح اسرائیل کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس کا غرور کام میں ملا دیا تھا۔

اس نئی یونٹ کے ارکان شن بیے کے دوسرے کمانڈ اینڈ کنٹرول گروپس سے آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں جو اسٹرائیک سیلز اور اعلیٰ درجے کے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے پر مرکوز ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مشن کے لیے، نئے یونٹ فیلڈ آپریٹو اور انٹیلی جنس اہلکار دونوں شامل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

ساڑھی کو فلسطینی پرچم کہنے پر بھارتی اینکر نے اسرائیلی اہلکار کو جھاڑ دیا

’حزب اللہ سے جنگ چھیڑی تو۔۔۔‘ امریکا کی اسرائیل افواج کو خفیہ تنبیہ بے نقاب

اسرائیل کی جانب سے بموں میں استعمال کیا گیا ’سفید فاسفورس‘ کیا ہے؟

اسرائیل نے حماس کے اہم کمانڈرز قتل کردیے

شن بیت نے یہ اعلان غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے چند دن بعد کیا ہے، جس میں 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں ملوث کئی اہم کردار مارے گئے تھے۔

گزشتہ ہفتہ (14 اکتوبر) کو اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے اعلان کیا کہ اس نے نقبہ یونٹ کے ایک کمپنی کمانڈر علی قادی کو ختم کردیا ہے، جنہوں نے اس مہلک حملے کی قیادت کی تھی۔

اگلے دن، حماس کی ایک اور اہم شخصیت بلال الکدرا جنہوں نے نیریم میں مہلک حملے کی قیادت کی تھی، ان کو ختم کر دیا گیا۔

گزشتہ منگل (17 اکتوبر) کو غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں مبینہ طور پر حماس کے سنٹرل غزہ بریگیڈ کے سربراہ ایمن نوفل مارے گئے۔

مزید برآں، اسی دن غزہ سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر حملے میں ان کے بھائی اور بھتیجے سمیت 14 افراد مارے گئے تھے۔

Israel

Hamas Israel attack 2023

Special Unit

Shin Bet

NILI