’عام انتخابات مؤخر کرانے کا مقصد مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ ہے‘
پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات مؤخر کرانے کا مقصد مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات مؤخر نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن آئین کا پابند ہے دو شخصیات کی خواہش کا پابند نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
خیبرپختونخوا میں جنوری کے آخر میں انتخابات مشکل ہیں، فضل الرحمان
نواز شریف کی 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم، وطن واپسی کے بعد جاتی امراء پہنچ گئے
اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ڈرو گے تو مرو گے، بلاول
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کا با ربار تجربہ کرنے کی بجائے انتخابات کی طرف آنا پڑے گا، عوام کا اختیار ہے وہ کس کو منتخب کرتے ہیں اور کس کو مسترد کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.