Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایم ڈبلیو ایم کی فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی، شرکاء کا امریکی قونصل خانے کی جانب مارچ

ریلی کے موقع پر امریکی قونصل خانے کو جانے والے راستوں کو بند کیا گیا
شائع 22 اکتوبر 2023 07:24pm
کراچی: ایم ڈبلیوایم کی فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
کراچی: ایم ڈبلیوایم کی فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیوایم) نے فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی۔ شرکا نے ٹاور سے امریکی قونصل خانے تک پیدل مارچ کیا، راستہ بند ہونے کی وجہ سے مظاہرین ایم ٹی خان روڈ پر ہی بیٹھ گئے۔

ایم ڈبلیو ایم کی ریلی میں علامہ حسن ظفر نقوی، روف صدیقی، مسلم پرویز سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ریلی کے روٹ کے اطراف میں تعینات تھی۔ سکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے گئے۔

امریکی قونصل خانے جانے والے راستوں کو بند کیا گیا۔ جس کے بعد ریلی کے شرکا ایم ٹی خان روڈ پر ہی بیٹھ گئے۔ احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد ریلی اختتام پذیر ہوگئی۔

Palestine

israeli air strikes

Palestinian Israeli Conflict

Majlis Wahdat e Muslimeen Pakistan(MWM)