Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجپال یادو نے جیل میں گزارے تین ماہ کے حوالے سے بڑا انکشاف

تین مہینوں میں راجپال یادو پر جیل میں کیا بیتی؟
شائع 22 اکتوبر 2023 06:24pm

بالی ووڈ کے کامیڈین اداکار راجپال یادو نے جیل میں گزارے اپنے تین ماہ کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے مشکل دنوں کو یاد کرتے ہوئے راجپال یادو نے بتایا کہ 2018 میں انہیں 3 ماہ کی جیل ہوئی تھی، جس کی وجہ سال 2010 میں ان کا فلم ”اتا پتا لاپتا“ کیلئے لیا گیا 5 کروڑ روپے کا قرض تھا جو ڈوب گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں جب تین ماہ بعد جیل سے نکلا تو وہاں کے دیگر قیدی اور آفیسر سب پر ہی میرے اچھے اخلاق کا گہرا اثر پڑا وہ سب مجھ سے بے حد خوش تھے۔‘

راجپال نے بتایا کہ ’میں نے جیل میں ورک شاپس بھی رکھوائیں اور ایسے تمام افراد جو صبح اٹھ کر چہل قدمی کرنا بھی پسند نہیں کرتے تھے وہ بھی اس ورک شاپ کو اٹینڈ کرنے آتے اور سب کے چہروں پر مسکراہٹ ہوتی تھی۔‘

مزید پڑھیں

بین الاقوامی کامیابی سمیٹنے والی فلم ’اِن فلیمز‘ ریلیز کردی کی گئی

اسرائیل فلسطین کشیدگی، ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کی تقریب منسوخ

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر معروف بھارتی موسیقار کو مقدمے کا سامنا

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی بھی اس معاملے کے متعلق بات نہیں کی، لیکن جیل میں رہتے ہوئے میں یہ بھی جانتا تھا کہ میں یہاں سے بہت مضبوط بن کر نکلوں گا۔‘

خیال رہے کہ راجپال یادو نے بالی ووڈ کی مشہور تورین کامیڈی فلمز ”ڈھول“، ”چھپ چھپ کے“ اور ”پارٹنر“ جیسی سپر ہٹ فلموں کو اپنی بہترین اداکاری سے مزاح بخشا ہے۔

jail

Bollywood

comedian

Rajpal Yadav