Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف نواز شریف نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی مکمل سکیورٹی دی گئی، محسن نقوی

ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب
شائع 22 اکتوبر 2023 05:27pm
صرف نواز شریف نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی مکمل سکیورٹی دی گئی، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی. فوٹو ــ فائل
صرف نواز شریف نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی مکمل سکیورٹی دی گئی، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی. فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ روز بیرون ملک سے وطن واپسی کے بعد سخت سکیورٹی میں پہلے مینار پاکستان پہنچے اور پھر جاتی امراء گئے، اس حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وضاحت پیش کی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صرف نوازشریف کو ہی سکیورٹی نہیں دی جارہی، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی مکمل سکیورٹی دی گئی۔

پنجاب میں ترقیاتی کاموں پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبے میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے، چلڈرن اسپتال ملتان کا کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، اب لبرٹی سے 15منٹ میں ڈیفنس پہنچا جا سکتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، 750 تھانوں کی بہتری کیلئے بھی کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

لاپتہ افراد کی بازیابی اور ڈیتھ اسکوارڈ کے خلاف بی این پی کا لانگ مارچ شروع، ’فساد کا خطرہ‘

فاروق ستار کی مفتاح اسماعیل کو ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت

9 مئی واقعات میں ملوث سویلینز کا ٹرائل شروع ہو چکا، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گرفتاراساتذہ کو رہا کردیا گیا، اسکول بند کرنا مناسب نہیں، پنجاب میں اسکولوں کی نجکاری نہیں کی جارہی۔

punjab

mohsin naqvi

Punjab Development