Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

گھریلو صارفین کیلئےگیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی سمری کل پیش ہونے کا امکان

سب سےکم گیس استعمال والوں کیلئےفکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ تجویز
شائع 22 اکتوبر 2023 03:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کل اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، جس میں گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے اور سب سے کم گیس استعمال والوں کیلئے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

نگراں وزیرخزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا ہے، جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف تقریباً 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے، جب کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس172 فیصد اور دیگر گیٹگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔

سمری میں غریب گیس صارفین پر 3900 فیصد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی بھی تجویز ہے، سب سےکم گیس استعمال والوں کیلئے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ اور پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Economic Coordination Committee

natural gas

gas prices

Gas

Sui Southern Gas Company