بریکنگ
نیپال میں صبح سویرے 6.1 کا شدید زلزلہ
زلزلے کا مرکزدارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے
نیپال میں 6.1 شدت کا شدید زلزلہ آگیا ہے۔
نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے کہا کہ اتوار کی صبح نیپال میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔
زلزلے کے جھٹکے دہلی-این سی آر علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز دھاڈنگ میں تھا، جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جھٹکے باگمتی اور گنڈکی صوبوں کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ نیپال دنیا کا 11واں سب سے زیادہ زلزلے کا شکار ہونے والا ملک ہے۔
india
earthquake
Nepal
مقبول ترین
Comments are closed on this story.