Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ولی عہد سے امریکی سینیٹر کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں کشیدگی کو فوری طور پرروکنے کے لیے زور دیا
شائع 22 اکتوبر 2023 09:57am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر کی ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ امور سمیت غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات میں غزہ میں جاری فوجی کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی گئی، جس میں کشیدگی کو فوری طور پرروکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ضرورت پرزوردیا گیا تاکہ خطے میں امن کو بحال کیا جاسکے۔

سعودی ولی عہد نے فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر قیام امن کی ضرورت کو اجاگرکیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اورامریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر مملکت اور رکن کابینہ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔

Saudi Arabia

USA