Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ کے جلسے کی لائیو کوریج پر نگران وزیر اطلاعات کی وضاحت

پی ٹی وی کی جانب سے نواز شریف کے جلسے کی لائیو نشریات پر تنقید
شائع 21 اکتوبر 2023 10:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف بالآخر اپنی 4 سالہ خود ساختی جلا وطنی ختم کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، انہوں نے واپس آکر سب سے پہلے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی، اس کے بعد لاہور پہنچے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کیا۔

نواش شریف کے جلسے سے خطاب کو تقریباً تمام ہی ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا، جن میں پی ٹی وی بھی شامل تھا۔

پی ٹی وی کی جانب سے نواز شریف کے جلسے کی لائیو نشریات پر تنقید کی گئی۔

اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی وضاحت پیش کی۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم، وطن واپسی کے بعد جاتی امراء پہنچ گئے

ضبط سے کام لیا، جلسے میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو مجھے نہیں کرنا چاہیے، نواز شریف

نوازشریف کی ایئر پورٹ پہنچتے ہی قانونی ٹیم سے مشاورت

مرتضیٰ سولنگی نے لکھا کہ ’پی ٹی وی نے ابھی تین دن پہلے سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی پر اسی طرح کی نشریات کی تھیں اور بلاول بھٹو سمیت تمام رہنماؤں کی تقاریر براہ راست نشر کی تھیں۔‘

Nawaz Sharif

PTV

Murtaza Solangi

nawaz sharif returns 2023

Live Coverage