Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے بھائی میاں اختر انتقال کرگئے

میاں اختر گزشتہ 4 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے
شائع 21 اکتوبر 2023 08:20pm

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے بھائی میاں اختر انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے میاں اختر کافی عرصہ سے علیل تھے، ان کے ڈائلسزز ہورہے تھے۔

میاں اختر گزشتہ 4 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آمد پر پارٹی جلسہ بدنظمی کا شکار

ایک شخص نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ادارے کہاں ہیں؟ جاوید لطیف

نواز شریف جلد پاکستان آکر انتخابی اتحاد سے متعلق خود بتائیں گے، جاوید لطیف

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اختر لطیف گردے کے عارضے میں مبتلا تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

PMLN

Sheikhupura

lahore

Mian Javed Latif

mian akhter