Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا تسلسل جاری رکھا جائے، آئی جی سندھ

جرائم کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات میں تیزی لائی جائے، رفعت مختار
شائع 21 اکتوبر 2023 04:09pm

آئی جی سندھ رفعت مختار نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا تسلسل جاری رکھا جائے، جرائم کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ویڈیو لنک کانفرنس پر ہوا، جس میں اشتہاریوں، جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی سندھ رفعت مختار کا کہنا تھا کہ عدالتی مفروراورخطرناک گینگزکےخلاف شکنجہ مضبوط رکھاجائے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس ایکشن کو مزید تیز کیا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کریک ڈاؤن کاتسلسل جاری رکھاجائے، جرائم کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات میں تیزی لائی جائے، ملزمان، خطرناک گینگز کی گرفتاریوں کے لئے انٹیلی جینس کاروائیاں کی جائیں۔

IG Sindh