Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ویزوں کا اجرا، آئی سی سی نے کوششوں سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا

معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے مکمل رابطے میں ہیں، آئی سی سی
شائع 21 اکتوبر 2023 03:25pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو بھارتی ویزے کے اجرا کیلئے کوششوں سے آگاہ کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق وہ اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے مکمل رابطے میں ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویزوں کے اجرا کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے لیے ویزے کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ پی سی بی نے صحافیوں اورشائقین کو ویزوں کے اجرا میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

PCB

ICC