Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں، مریم نواز کا ٹویٹ

میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے، مریم نواز
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2023 01:55pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے والد کی وطن واپسی پر کہا ہے کہ شاید آج میری زندگی کا سب سے بڑا دن ہے، آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف وطن واپس پہنچ رہے ہیں، جس کے استقبال کے لئے ملک بھر سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں، کارکنان اور رہنما اپنے قائد کی آمد کی خوشی میں نعرے لگارہے ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں، جب کہ لیگی قیادت کی جانب سے وقتاً فوقتاً بیانات بھی سامنے آرہے ہیں۔

شہبازشریف نے کچھ دیر قبل ہی بھائی کی آمد کی خوشی میں ایکس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا پنجابی کا معروف جملہ ”جی آیاں نوں“ لکھا۔ اور اب مریم نواز نے بھی اپنی ٹویٹ میں پنجابی گانے کے بول ”آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں“ لکھ پر اپنی خوشی کا پیغام جاری کیا۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے، میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی تکالیف نواز شریف نے 24 سالوں میں سہیں، شاید ہی کوئی مثال ہو، کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے، اور جتنے عروج نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں، آج ان کا ایک اور عروج پاکستان دیکھنے جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہم 28 مئی والے ہیں،9 مئی والے نہیں، نوازشریف

مریم نواز نے گانے کے بول لکھے آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف۔

سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور آج ثابت کرے گا کہ وہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے، نواز شریف اس ملک کے 24 کروڑ عوام کی امید ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

nawaz sharif returns 2023