Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

نوازشریف کا طیارہ ایران سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا

دبئی سے روانگی پر طیارہ تاخیر کا شکار ہوا تھا
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2023 01:49pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کے قائد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں بلوچستان کے راستے داخل ہوا ہے۔

نواز شریف کا چارٹر طیارہ ایران کی حدود سے ہوتا ہوا، اسلام آباد میں لینڈ کرگیا، نواز شریف کی دبئی سے اسلام آباد پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ تھا۔

خصوصی طیارے میں صحافیوں سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنان سوار ہیں، 16 مسافر بزنس کلاس میں سوار ہیں۔ غیرملکی ائرلائن کی خصوصی فلائٹ ایف زیڈ 4525 میں 194 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

طیارہ دبئی ائرپورٹ سے صبح نو بجکر 25 منٹ پراسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن طیارہ ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر اسلام آباد کے دونوں ائرپورٹس پر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، نواز شریف اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج سے آئیں گے۔

Nawaz Sharif

nawaz sharif returns 2023