Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ : نواز شریف کے استقبال کیلئے لیگی قافلوں کی بذریعہ ٹرین روانگی اور شاہانہ خرچے

اسپیشل ٹرین کو 3 روز کیلئے بک کروایا گیا، 40 لاکھ 16 ہزار روپے کی ادائیگی کردی گئی
شائع 20 اکتوبر 2023 08:53pm
کوئٹہ : نواز شریف کے استقبال کیلئے لیگی قافلوں کی بذریعہ ٹرین روانگی اور شاہانہ خرچے۔ تصویر بشکریہ اے ایف پی
کوئٹہ : نواز شریف کے استقبال کیلئے لیگی قافلوں کی بذریعہ ٹرین روانگی اور شاہانہ خرچے۔ تصویر بشکریہ اے ایف پی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن اپنے پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر خاصے پُرجوش ہیں اور ملک کے مختلف حصوں سے قائد کے استقبال کیلئے لاہور کا رُخ کر رہے ہیں۔ کوئٹہ سے بھی ن لیگ کے قافلے بذریعے ٹرین روانہ ہوئے اور شاہانہ خرچ بھی دیکھنے میں آیا۔ جبکہ کراچی سے بھی لیگی متوالے بذریعہ ٹرین لاہور روانہ ہوئے۔

کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹرین بک کرانے کی کاپی آج نیوز نے حاصل کرلی۔ جس کے تحت کوئٹہ اسپیشل ٹرین کی روانگی سے ادائیگی کو مشروط کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) نے کوئٹہ اسپیشل ٹرین کو تین روز کے لئے بک کروایا اور 40 لاکھ 16 ہزار روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

ٹرین 680 برت اور سیٹوں پر مشتمل ہے اسپیشل ٹرین میں 6 بوگیاں لگائی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی بک کروائی گئی اسپیشل ٹرین کی واپسی 22 اکتوبر شام 6 بجے ہوگی۔

لیگی متوالوں کی کراچی سے بھی ٹرین میں روانگی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے کراچی سے روانہ ہونے والی خصوصی ٹرین حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔

ٹرین میں سوار سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پاکستانیوں کے لیے خوش حالی کی نوید ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف معاشی ایجنڈا لے کر آرہے ہیں، ضروری تھا کہ نوازشریف وطن آکر ن لیگ کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں، قوم نے موقع دیا تو ایک بار پھر بحرانوں پر قابو پائیں گے۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Pakistan Politics

general elections 2023

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)