Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی و جنوبی وزیرستان میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 11:13pm

شمالی و جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانس نائیک تبسم الحق شہید، سپاہی نعیم اختر شہید، سپاہی عبدالحمید شہید اور سپاہی فرمان علی شہید کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی جہاں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں سینئر فوجی افسران، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کا ہر قیمت پر خاتمہ یقینی بناجا جائے گا۔

ISPR

North Waziristan

South Waziristan

security forces

security forces operation

Terrorists killed

Funeral Prayers