Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری کی یوسی سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

مرتضیٰ وہاب کے چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 07:47pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری کی یونین کونسل (یو سی) سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری اور ریٹرنگ افسر نے مرتضی وہاب کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

مرتضی وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل 8 سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے، یونین کونسل ابراہیم حیدری سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی سیٹ پکی ہوگئی۔

مرتضیٰ وہاب کے چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت براہ راست میئر یا چیئرمین ضلع کونسل بننے کی صورت میں امیدوار کو 6 ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں

میئر کراچی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواستیں مسترد

نگراں وزیر بلدیات سندھ اور میرے بیانیے میں فرق ہے، میئر کراچی

مرتضیٰ وہاب نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

چیئرمین ضلع کونسل بننے کی صورت میں بھی امیدوار کو چھ ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری اور ریٹرنگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا فارم 7 جاری کردیا۔

دوسری جانب کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سے یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

کراچی کی یو سی 3 کیماڑی اور یو سی 8 ابراہیم حیدری کے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا۔

karachi

Murtaza Wahab

by elections

mayor karachi

Chairman elected