Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس نے صنم جاوید کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے صنم جاوید کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 07:54pm

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو دوسری بار عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے ضمانت پر رہائی کیلئے صنم جاوید کی روبکار کوٹ لکھپت جیل پہنچی تو ان کے والدین اور 2 کمسن بیٹیاں بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں۔

صنم جاوید کی رہائی سے پہلے پولیس کی بھاری نفری بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی۔ جوں ہی کوٹ لکھپت جیل سے صنم جاوید کو رہا کیا گیا تو وہاں پر موجود پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا اور قیدیوں کی وین میں ڈال کر لے گئے۔

صنم جاوید نے گاڑی کے اندر سے آواز لگائی کہ انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

صنم جاوید کے والد نے کہا کہ اس پر دو ہی مقدمات تھے جس میں وہ عدالت سے رہا ہوچکی ہیں۔

پولیس کی جانب سے صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری کی وجوہات تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے کا معاملہ، صنم بلوچ سمیت 5 ملزمان کی ضمانتیں منظور

صنم جاوید اور دیگر پی ٹی آئی خواتین پھر سے گرفتار

صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل صنم جاوید کی جناح ہاؤس لاہور حملہ کیس میں ضمانت منظور ہوئی تھی تاہم انہیں کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

pti

ATC

lahore

MAY 9 RIOTS

sanam javed