بادام چھیلنے کے 5 آسان ترین طریقے
خشک میوہ جات غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، اوراگربات کی جائے بادام کی تویہ ذائقے کے سبب سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا میوہ ہے۔
انہیں ناشتوں، اسموتھیز اورمیٹھوں میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ طبی ماہرین بادام کو اپنی غذا میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں۔
بادام کھانے میں تو عمدہ ہیں لیکن انہیں چھیلنا خواتین کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا، اس مسئلے سے پریشان خواتین کیلئے چند مفید طریقے بتائے گئے ہیں۔
ان طریقوں کی مدد سے خواتین آسانی سے بادام چھیلنے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔
بادام کو اُبالنا
بادام کو آسانی سے چھیلنے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے، اس کیلئے سب سے پہلے پانی کو اُبالیں۔ اس میں بادام شامل کریں اور اس کو تقریباً ایک منٹ تک اُبالیں۔
مزید پڑھیں:
گھر سے چیونٹیوں کو فوری بھگانے کے لیے 3 آسان ٹوٹکے
بچے کو پُراعتماد بنانے کے لیے اپنی بات کہنے دیں
لٹکی ہوئی بےجان جلد اور جھریوں سے چھٹکارا پائیں، چہرے کا یوگا آزمائیں
اس کے بعد اسے فوری طور پر برف کے ٹھنڈے پانی کے پیالے میں چند منٹ کیلئے ڈال دیں۔ اس سے بادام کی کھال ڈھیلی پڑجائے گی اور اس کو چھیلنے میں آسانی ہوگی۔
بادام کو بھگودیں
بادام چھیلنے کیلئے ان کو بھگونے کا طریقہ سب سے قدیم طریقہ ہے، یہ طریقہ اب بھی کئی گھرانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کیلئے بادام کو پانی میں رات بھر یا چند گھنٹوں کیلئے گرم پانی میں بھگو دیں، اس سے بادام کا چھلکا آسانی سے اتر جائے گا۔
رولنگ کا طریقہ
وقت کی کمی کی صورت میں بادام چھیلنے کا یہ طریقہ بہت مفید ہے، اس کیلئے ایک تولیے میں بادام کو بچھائیں اور تولیے کو رول کرکے اس پر آہستہ آہستہ دباؤ ڈالیں اوررگڑیں۔
تولیے کو رگڑنے اور دباؤ ڈالنے کی وجہ سے بادام کے چھلکے اس سے الگ ہو جائیں گے۔
مائکروویو کریں
اس آسان ترین ٹوٹکے کیلئے سب سے پہلے مائکروویو کی پلیٹ پر ایک نم کاغذ رکھیں، اس پر باداموں کو پھیلائیں اور انہیں ایک اور نم کاغذ سے ڈھانپ دیں۔
اسے 10 سے 15 سیکنڈ تک مائکروویو کریں، ٹھندا ہونے پر بادام کا چھلکا اتارنا آپ کیلئے آسان ہوجائے گا۔
فریز کرلیں
بادام کو کچھ گھنٹوں کے لیے فریزر میں رکھ دیں، جب وہ جمنے لگیں تو انہیں تولیے پر کچھ دیر کیلئے رکھیں اور آہستہ سے دباؤ ڈالیں۔
بادام کے اندر جما ہوا پانی چھلکوں کو آسانی سے ہٹانے میں مدد فراہم کرے گا۔
Comments are closed on this story.