Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، مشعال ملک

ہرشخص خون کے آنسو بہا رہا ہے، مشعال ملک کی میڈیا سے گفتگو
شائع 20 اکتوبر 2023 11:45am
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

مشیر خصوصی انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، اقوام عالم اسرائیل پر پابندی عائد کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ غزہ میں قیامت برپا ہے، ہرشخص خون کے آنسو بہا رہا ہے، غزہ میں فلسطینیوں کو اسرائیل نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ رہائشی عمارتوں، اسپتالوں کوبمباری سے تباہ کردیا گیا، اقوام عالم اسرائیل پرپابندی عائد کرے، نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، معصوم اور شیرخوار بچوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Gaza

Mishal Malik