Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

’مریم اورنگزیب کو عزت دو‘، پارٹی ترانے کی تقریب میں نیا تنازع

سابق وزیراعظم شہباز شریف پر صارفین کی پُرمزاح تنقید
شائع 20 اکتوبر 2023 11:30am
اسکرین گریب / سوشل میڈیا
اسکرین گریب / سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قائد میاں نواز شریف کی 4 سال بعد پاکستان آمد سے قبل نیا پارٹی ترانہ ’ہے فخر ہمارا نواز شریف ’جاری کردیا گیا ہے۔ تقریب سے گروپ فوٹو کھنچوانے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

پارٹی ترانے کی ریلیز کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں شہباز شریف، مریم نواز سمیت ن لیگی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تقریب سے کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور میں ہونے والی اس تقریب کے دوران مریم اورنگزیب شہباز شریف کے لیے راستہ بناتی رہیں اور گروپ فوٹو بنوانے کے لیے اُن کے ساتھ کھڑی ہوگئیں۔ لیکن شہبازشریف نے حمزہ شہباز کو اپنے ساتھ کھڑا کر کے انہیں پیچھے ہٹنے کا کہا جس پر مریم دوسری طرف چلی گئیں۔

مزید پڑھیں:

نواز شریف کے استقبال کیلئے مسلم لیگ (ن) کا نیا پارٹی ترانہ جاری

نواز شریف کے خطاب کے لئے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند اسٹیج تیار

وطن واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور، نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے

مریم اورنگ زیب کو ویڈیو میں ’سب سائیڈ پر ہو جائیں، شہباز صاحب سامنے آجائیں گروپ فوٹو ہوگا‘ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

اس کے بعد جب شہباز شریف اور مریم اورنگزیب گروپ فوٹو کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، تو شہباز شریف نے مریم اورنگ زیب کو سائیڈ پر جانے اور حمزہ شہباز کو ان کی جگہ لینے کا اشارہ کیا۔

وائرل ویڈیو کے بعد ایکس پر صارفین کی جانب سے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صحافی مغیث علی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سائیڈ پر ہو جائیں، شہباز صاحب سامنے آجائیں گروپ فوٹو ہوگا، پھر گروپ فوٹو میں شہبازشریف نے مریم اورنگزیب کو سائیڈ پر کرکے حمزہ شہباز کو ساتھ کھڑا کر دیا‘۔

ایک صارف نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مریم اورنگزیب کو عزت دو‘۔

ایک صارف نے تقریب میں شہباز شریف کی سنجیدگی پرغور کرتے ہوئے کہا کہ ’چچا جی اتنے سنجیدہ موڈ میں کیوں ہیں بھائی کے آنے کی خوشی نہیں ہے کیا؟‘

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا جائے گا، لیگی قائد21 اکتوبر کو اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے۔

Nawaz Sharif

Maryam Aurangzeb

Airport

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

welcome