Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایم کیو ایم کی فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی ریلی کیلئے ٹریفک پلان تیار

فلسطین ریلی کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ بڑھ جائے گا
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 11:30am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی میں شارع فیصل پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی ریلی نکالی جارہی ہے، جس کے لیے ٹریفک پولیس نے ٹریفک روانی کے لیے تیاری کرلی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صدر میٹروپول سے ائرپورٹ جانے والے ٹریفک کو شاہراہ قائدین کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ صدر میٹروپول سے لانڈھی جانے والے ٹریفک کو ایف ٹی سی سے کورنگی روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ ائر پورٹ سے میٹروپول اور صدر جانے والے ٹریفک کو بلوچ کالونی سے شہید ملت روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا، جبکہ ائرپورٹ سے کلفٹن اور ڈیفنس جانے والے ٹریفک کو بلوچ کالونی سے ایکسپریس وے کی جانب موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ قیوم آباد سے اپنی منزل کی طرف جاسکے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطین ریلی کی وجہ سے شارع قائدین، طارق روڈ، کوریڈور تھری، ایم اے جناح روڈ، شہید ملت روڈ اور کارساز روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ جائے گا۔

Palestine

MQM