کراچی کی پہلی آلودگی سے پاک، کاربن فری سڑک
کراچی میں شہریوں کو موسمیاتی تبدیلی سے بچانے کے لئے کاربن فری اسٹریٹ قائم کی گئی ہے لیکن یہاں پردُھوئیں کی روک تھام کے لئے موٹرسائیکلوں اور رکشوں سمیت ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ منع ہے۔
یہ کراچی کاعلاقہ ڈیسو ہال ہے، یہاں سڑک کے دونوں جانب قائم دکانوں میں گاہکوں اور خریداروں کی آمدروفت معمول کے مطابق ہوتی ہے۔ یہاں اس سڑک پر بانس سے بنے ہوئے چبوترے اور بینچیں ہیں۔
سڑک کے بیچ میں پھول پودے ہیں بغیر سیمنٹ کے بنائے گئے ٹائلز لگے ہیں، جن پر تاریخی عمارتوں کی تصویریں ہیں، اس سڑک پر موٹرسائیکل اور رکشہ کا داخلہ منع ہے کیونکہ یہ کراچی کی پہلی کاربن فری اسٹریٹ ہے۔
معروف ماہر تعمیرات مہناز جمیل کے مطابق اس سڑک کا درجہ حرارت آس پاس کی دیگر گلیوں کے مقابلے میں کم ہوگیا ہے۔
دھوئیں سے پاک سڑک پر سرکنڈوں سے بنے چبوترے پر بیٹے شہریوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے بچانے کے لئے یہ سڑک بہترین اقدام ہے۔
مزید پڑھیں
کراچی، پلاسٹک کی 6 ہزار استعمال شدہ بوتلوں سے پہلی سڑک تیار
ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے دنیا بھر میں بجلی نظام اپ گریڈ کیا جائے، عالمی ماہر
شہد کی مکھیاں کِن مشکلات سے دوچار ہیں
ماہر ماحولیات یاسرحسین کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ آلودگی پیٹرول اور ڈیزل جلنے سے پیدا ہوتی ہے ایئرکوالٹی میں بہتری کے لئے چارج ایبل ٹرانسپورٹ کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی۔
ماہرین کے مطابق کاربن فری اسٹریٹ پہلا قدم ہے، ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے ایسے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔
Comments are closed on this story.