Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ: ٹرک اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

گاڑی مانسہرہ سے موٹروے پر جارہی تھی
شائع 20 اکتوبر 2023 09:41am

مانسہرہ پانو انٹرچینج پر ٹرک اور گاڑی کے درمیان تصادم کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 3 افراد موقع پر جھلس کر جاں بحق، جبکہ ایک شخص ذخمی ہوگیا۔

مانسہرہ پانو انٹرچینج پر ٹرک اور گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہوگیا، زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ ریفر کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ میں جاں بحق افراد اس قدر بُری طرح جھلس چکے تھے کہ ان سے شناختی کارڈ سمیت کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوسکی، جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کی جاسکے۔

پولیس نے مزید تفتیش اور شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔ گاڑی مانسہرہ سے موٹروے پر جارہی تھی ، جبکہ ٹرک موٹر وے سے مانسہرہ کی طرف آرہا تھا۔

Mansehra

Road Accident