Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیوایم پاکستان کا کل شارع فیصل پر جلسے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کل شارع فیصل پر جلسے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم...
شائع 19 اکتوبر 2023 07:18pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کل شارع فیصل پر جلسے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کل فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کا اعلان کردیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالیں گے، شاید کراچی ملت اسلامیہ کا سب سے بڑا شہر ہے، ہمیں اپنی قومی غیرت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے لیے اپنی سیاست کو ایک طرف رکھ دیں، تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

فلسطین میں مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال

اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے کہا کہ کل ورکنگ ڈے ہے، شارع فیصل بلاک ہوسکتی ہے، عوام سے پیشگی معذرت چاہتے ہیں، عوام سے اپیل ہے شارع فیصل پر غیرضروری سفر نہ کریں۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اپنے پرچموں کے ساتھ آئیں، ہمارے اختلافات اپنی جگہ، فلسطین کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں، فلسطین میں مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر تمام اختلافات بھلا کر ساتھ ریلی میں شریک ہوں، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ہم آج بھی قائد کے میسج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی مسلم لیگ ہاؤس میں ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے یہاں آنے کا مقصد مسلم امہ کے اہم مسئلے پر سب کو ایک جگہ کرنا ہے، ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے فلسطین کی ہمایت میں میسج دے سکتے ہیں۔

رہنماء مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی وجہ سے ریلی میں شرکت ممکن نہیں ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی سے بڑا منافق اور مہاجر دشمن کوئی نہیں، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کی ملٹی پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے حافظ نعیم الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ حافظ نعیم سے ملاقات کرکے انہیں بھی ریلی میں آنے کی دعوت دیں مگر اب تک انہوں نے وقت نہیں دیا۔

karachi

MQM

mustafa kamal

MQM Pakistan

Khalid Maqbool

mqm jalsa

sharah e faisal

khalid maqbood siddiqui