Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل کی حمایت پر رکن کانگریس نے امریکی صدر کو ہی للکار دیا

صدر بائیڈن میں ابھی آپ کو بتا رہی ہوں، اس معاملے میں پورا امریکہ آپ کے ساتھ نہیں ہے، راشدہ طلیب
شائع 19 اکتوبر 2023 06:23pm
US Congresswoman challenges the US President Joe Biden - Aaj News

امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب نے بائیڈن انتظامیہ پر فلسطینیوں کے خلاف ”نسل کشی“ کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے اور غزہ میں اسپتال پر بمباری کی ذمہ داری اسرائیلی فوج پر ڈالی ہے۔

امریکی کانگریس میں واحد فلسطینی امریکی نمائندہ راشدہ طلیب بدھ کو کیپیٹل ہل پر فلسطین حامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رو پڑیں اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

راشدہ طلیب نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ ’یہ چیز واقعی تکلیف دہ تھی، بس آپ دیکھے جائیں، لوگوں کو لگتا ہے کہ کسی ایسے ہسپتال پر بمباری کرنا ٹھیک ہے جہاں بچے ہوں۔ کبھی کبھی وہ ویڈیوز دیکھا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے، جن میں لوگ بچوں کو کہتے ہیں کہ رونا نہیں، انہیں رونے دو! اور وہ کانپ رہے ہیں، وہ انہیں عربی میں نہ رونے کو کہتے رہتے ہیں۔ وہ رو سکتے ہیں، میں رو سکتی ہوں، ہم سب رو سکتے ہیں۔ اگر ہم رو نہیں رہے تو کچھ غلط ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا، ’ صدر بائیڈن میں ابھی آپ کو بتا رہی ہوں، اس معاملے میں پورا امریکہ آپ کے ساتھ نہیں ہے۔ اور آپ کو بیدار ہونے اور اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔’

’ہم واقعی لوگوں کو نسل کشی کرتے اور ایک بڑی اکثریت کو مارتے دیکھ رہے ہیں… اور ہم (امریکہ) اب بھی (ان کے) ساتھ کھڑے ہیں اور کچھ نہیں کہتے۔ ہم اسے یاد رکھیں گے۔‘

انہوں نے روتے ہوئے مظاہرین کو بتایا کہ وہ ’تاریخ کے درست جانب کھڑے ہیں‘۔

Joe Biden

Palestine

Hamas Israel attack 2023

US aid to Israel

Rashida Tlaib

US Congress Member