Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات: مسلم لیگ (ق) کا پنجاب بھر میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ

ق لیگ انتخابات میں جیت کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی، شرکاء
شائع 19 اکتوبر 2023 05:35pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) نے عام انتخابات میں پورے پنجاب میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین، سالک حسین اور شافع حسین نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے عام انتخابات میں مل کر چلنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ق عام انتخابات میں گجرات کے تمام حلقوں سمیت پورے پنجاب میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

شرکاء نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) انتخابات میں جیت کر ملک سے کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ق) کے 3 رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

چوہدری شجاعت نے سیاسی امور پر فیصلہ سازی کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی

اجلاس کے شرکاء نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کا ایجنڈا عوام کو ریلیف دینا ہے۔

lahore

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

general elections 2023