Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: ریپ کے بعد بچی کو قتل کرنیوالے ملزم کو 3 بار سزائے موت کی سزا سنادی

ریپ اور قتل کا واقعہ 18 نومبر 2020 کو پیش آیا تھا
شائع 19 اکتوبر 2023 03:16pm
آرٹ ورک / آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک / آج ڈیجیٹل

پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے ریپ کے بعد بچی کو قتل کرنے والے ملزم کوجرم ثابت ہونے پرتین بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے کی سزا سنادی ہے۔

جج حنا مہوش نے ریپ کے بعد بچی کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت کی، اس دوران پولیس نے بتایا کہ مجرم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کیا تھا۔ بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش جلائی اور قبرستان میں پھینک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں 302،364 اور 376 سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی گئیں۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم کو تین بار سزائے موت سنادی، بچی کے ریپ اور قتل کا واقعہ 18 نومبر 2020 کو پیش آیا تھا۔

خیبر پختونخوا

peshawar