Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناشتے سے پہلے یا بعد میں ؟ دانت برش کرنے کا صحیح وقت کونسا ہے

دن میں دو بار دانتوں کو برش کرنے سے بیکٹیریا کے سبب بننے والے 'پلاک' کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2023 01:20pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

صحت کے حوالے سے سبھی روزانہ کی بنیاد پر کچھ نہ کچھ تراکیب استعمال کرتے ہیں، اسی طرح بہت سے لوگ دانتوں کی تکالیف سے بچنے کے لیے بھی مختلف ٹوٹکے آزماتے رہتے ہیں۔

اکثر لوگ سونے سے پہلے دانتوں کو برش کرنا ضروری سمجھتے ہیں تو کچھ کو لگتا ہے کہ صبح ایسا کرنا کافی رہتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دانتوں سے بیکٹیریا کودورکرنے کے لئے ڈاکٹر آپ کو ہمیشہ سے دن میں دو بار اپنے دانتوں کو برش کرنے کی تجویز دیتے ہیں یعنی ایک بار صبح اور ایک بار شام میں۔

دن میں دو بار اپنے دانتوں کو برش کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے آپ کے دانتوں پر بننے والے بیکٹیریا کی سخت فلم ’پلاک‘ کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے۔

اگر اسے نہ ہٹایا جائے تو پلاک دانتوں کی سڑن اور مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے یہی نہیں دن میں دو بار دانت برش کرنے سے سانس کی بدبو کوختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین کے مطابق صبح اپنے دانتوں کو برش کرنااس لیے خاص طور پر ضروری ہےکیونکہ اس طرح سے آپ ان تمام بیکٹیریا کو ہٹا سکتے ہیں جو رات کےوقت پیدا ہو رہے ہیں جب آپ سو رہے ہوتے ہیں۔

اپنے دن کا آغاز تازہ سانس کے ساتھ کرنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ لیکن دانتوں کے ڈاکٹرکبھی بھی دن کے صحیح وقت کے بارے میں کوئی تجویز نہیں دیتے کہ کونسا وقت دانتوں کو برش کرنے یا صاف کرنے کے لئے بہتر ہے توپھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے دانتوں کو کب برش کرنا چاہئیں۔

برش کھانے سے پہلے کیا جائے یا بعد میں؟

اکثر افراد ناشتے سے پہلے اپنے دانتوں کو برش کرنا بہترسمجھتے ہیں اورڈاکٹر بھی یہی کہتے ہیں لیکن جب آپ کچھ کھانے کے بعد اپنے دانتوں کو برش کرتے ہیں تودراصل آپ اپنے دانتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

والدین اپنے بچوں کے دانتوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں

دانت صاف کرنے سے پہلے برش گیلا کرنا چاہئیے یا نہیں؟

دانتوں کو سفید اور صحت مند بنانے کے 5 قدرتی طریقے

خاص طور پراس وقت جب آپ نے کچھ میٹھا یا کھٹا کھایا ہو کیونکہ جب کچھ میٹھا یا کھٹا کھانے کے فورا بعد آپ برش کرتے ہیں تو آپ کے دانتوں کے اینمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے اوراس سے آپ کے دانتوں میں کیویٹی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

لہذا، اگر آپ ناشتہ کرنے سے پہلے برش نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ واقعی چاہتے ہیں اورتازہ سانس کے ساتھ گھر سے باہر نکلنا چاہتے ہیں تو ناشتے کے بعد تیس منٹ انتظار کریں اور پھر اپنے دانتوں کو برش کریں۔

لیکن اگرآپ جلدی میں ہوتے ہیں تو آپ اس کے بجائے اچھی طرح کلی ضرور کریں اس طرح جو بھی غذا کے ٹکڑے آپ کے دانتوں میں پھنسے رہ جاتے ہیں اور بو کا باعث بنتے ہیں وہ صاف ہو جائیں گے۔

lifestyle

teeth brushing

mouth smell

Day and night care

Dentist