سحر شنواری کی بھارت کو شکست دینے کیلئے بنگلہ دیش کو انوکھی آفر
ورلڈ کپ کا جنون شائقین کرکٹ کے سر پر چڑھ کر بول رہا ہے، جہاں ہر کوئی اپنے ملک کی ٹیم کا حوصلہ بڑھا رہاہے وہیں پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا ایکتوسٹ سحرشنواری نے بھارت کیخلاف بنگلہ دیش کی حمایت کرتے ہوئے ایک انوکھا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیش کی حمایت کرنے والی سحرچاہتی ہیں کہ وہ پونےمیں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کو شکست دے۔
پاکستان کو اب بھارت کے خلاف دوبارہ مقابلہ کرنے کے لیےسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا لیکن سح پُرامید ہیں کہ بنگلہ دیش آج کھیلے جانے والے میچ میں جیت کر بھارت کیخلاف گرین شرٹس کی شکست کا بدلہ لے گا۔
سحر شنواری نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) کا سہارا لیا اور وعدہ کیا کہ اگر ورلڈ کپ میچ میں بنگلہ نے بھارت کو شکست دی تو وہ کرکٹرز کے ساتھ ڈنر ڈیٹ کے لیے ڈھاکہ جائیں گی۔
اپنی پوسٹ میں سحر نے لکھا، ’انشاء اللہ میرا بنگالی بندو اگلے میچ میں ہمارا بدلہ لے گا۔ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہی تو میں ڈھاکہ جاؤں گی اوربنگالی بوائے کے ساتھ ڈنر کروں گی‘۔
ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے بھارتی وزیراعظم کی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے سے متعلق افسوسناک ایکس پوسٹ کو شیئرکرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ، ’آپ کو بھی گائے کے نام پر پورے ہندوستان میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دارٹھہرایا جانا چاہئیے‘۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے متعدد معاملات پر باضابطہ احتجاج بریکارڈ کروایا ہے۔
ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی صحافیوں کے ویزوں میں تاخیر اور پاکستانی شائقین کے لیے ویزا پالیسی کی عدم موجودگی سے متعلق شکایت کے علاوہ پی سی بی نے 14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی اسکواڈ کو نشانہ بنانے والے نامناسب رویے کے حوالے سے بھی شکایت درج کرائی ہے۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی
ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی
پاکستانی یوٹیوبر کے ٹوئٹ کرنے پر دہلی پولیس حیران، ’آپ نے یہ کیسے کیا‘
دو میچز میں فتح حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلے جانے والے اپنے تیسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں مایوس کُن شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ روہت شرما کی ٹیم کی 7 وکٹوں سے کامیابی نے گرین شرٹس کے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کی صلاحیت پر بہت سے سوالات اٹھائے۔
بابرالیون کا چوتھا ٹاکرا کل آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا جسے 3 میچز کھیل کر اب تک صرف ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس لیے کل کا میچ دونوں ٹیوں کے لیے انتہائی اہم ہے جہاں گرین شرٹس جیت کی راہ پر واپسی کے خواہاں ہوں گے تو آسٹریلوی ٹیم بھی تیسری شکست سے بچنے کے لیے دوڑ میں واپسی کی بھرپور کوشش کرے گی۔
Comments are closed on this story.