Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 112 افراد گرفتار،157 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں

پنجاب حکومت کا ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
شائع 18 اکتوبر 2023 10:28pm

پنجاب حکومت نے ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کرنے والی 157 گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف 84 مقدمات درج کیے گئے، 112 افراد کو گرفتار اور 6 لاکھ 80 ہزار لیٹر ایرانی تیل قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع ڈی جی خان میں 131 گاڑیوں کو قبضے میں لیا، 83 ایف آئی آر درج ہوئیں اور 111 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ ضلع راجن پور میں 2 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا، ایک ایف آئی آر درج اور ایک ملزم پکڑا گیا، اسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظفر گڑھ میں 24 گاڑیوں کو قبضے میں لیا۔

مزید پڑھیں

حب: کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

10 دن بعد تیل اسمگلرز کی کشتیوں کو تباہ کرنا شروع کردیا جائے گا، نگراں وزیراطلاعات

lahore

Smuggling

crackdown

Punjab Government

oil smugglers

Iranian oil smuggling