Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

جناح ہاؤس کے اندر ملزمہ کے آگ لگانے کے کوئی ثبوت موجود نہیں، عدالت
شائع 18 اکتوبر 2023 06:27pm

لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈیزائنر اور ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جبکہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جناح ہاؤس کے اندر ملزمہ کے آگ لگانے کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ خدیجہ شاہ نے متنازع ٹویٹ کیا، بعد میں ڈیلیٹ کردیا، خدیجہ شاہ نے متنازع ٹویٹ پر معافی بھی مانگی، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، معافی مانگنے پر شہری کو موقع دینا چاہیئے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن کے مطابق خدیجہ شاہ جناح ہاؤس کے باہر نعرے لگاتی پائی گئی، جناح ہاؤس کے اندر ملزمہ کے آگ لگانے کے کوئی ثبوت موجود نہیں، ملزمہ 25 مئی سے گرفتار ہے تاحال ٹرائل شروع نہیں ہوا، عدالت جناح ہاؤس مقدمے میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالت عسکری ٹاور مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتی ہے۔

فیصلے کے مطابق عسکری ٹاور میں خدیجہ شاہ کے اندر داخل ہونے سے متعلق گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے، عسکری ٹاور کے مقدمے میں مزید انکوائری درکار ہے، عدالت خدیجہ شاہ کی 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عسکری ٹاور مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

جناح ہاؤس حملے میں گرفتار خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب

جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور

عدالت عالیہ نے فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ درخواست گزار نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں بھی متنازع ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیا اور معافی مانگی۔

خدیجہ شاہ کون ہیں؟

خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔ اور وہ مشہور فیشن برانڈ ”ایلان“ کی کریٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔

Lahore High Court

PTI Leaders arrested

khadija shah

LAHORE HIGH COURT (LHC)