Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ سے راکٹ حملے، جرمن چانسلر ائیرپورٹ پر اوندھے منہ رینگنے پر مجبور ہوگئے

شولز خوف سے رینگتے ہوئے راکٹوں سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔
شائع 18 اکتوبر 2023 05:35pm

غزہ سے کیے گئے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ، جس کے بعدبن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے جرمن چانسلر، ان کے ساتھ اسرائیل پہنچے وفد اور صحافیوں کے زمین پر اوندھے منہ لیٹنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولز، ان کا عملہ اور ان کے وفد کے ساتھ موجود صحافیوں کو طیارے سے اترنے کے بعد زمین پر لیٹنے پر مجبور کیا گیا۔

پھر راکٹوں کے خوف سے وہ رینگتے ہوئے آگے بڑھے اور راکٹوں سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔

مزید پڑھیں

غزہ میں اسپتال پر حملہ، 500 سے زائد فلسطینی شہید، امریکا نے اسرائیل کو بری الذمہ قرار دے دیا

اسرائیلی اخبار کا اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 14 افراد کی شہادت کا دعویٰ

اردن کے شاہ عبداللہ نے فلسطینی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا

خیال رہے کہ شولز نے جرمنی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں تل ابیب کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’میرا اسرائیل کا دورہ دوست ملک کے لیے ہے۔ جرمنی مضبوطی سے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔‘

Gaza

rocket attack

German Chancellor

Olaf Scholz

Hamas Israel attack 2023