Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میرا اسرائیل کے ساتھ تاریخی خاندانی تعلق بھی ہے‘ تنقید کے بعد جمائما کی ایک اور پوسٹ

'میرے بچوں کے والد کو یہودیوں سے قربت کے سبب پاکستان میں گولی ماری گئی تھی'، صارفین کی تنقید پر دو ٹوک جواب
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 03:31pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ نے اسرائیل کی حمایت پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ردعمل دیا ہے، اسرائیلی دوستوں کی حمایت نے جمائما کی پوسٹ کو ایک بار پھر متنازع بنادیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں صارفین کی تنقید پراپنا موقف پیش کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں دس سال سے ایک مسلم ملک میں رہ رہی ہوں اورمیرا اسرائیل کے ساتھ ایک تاریخی خاندانی تعلق بھی ہے‘۔

انہوں نے مذہبی تفریق کا نشانہ بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’مجھے ذاتی طور پر اپنی یہودیت کی وجہ سے جان سے مارنے کی بے شمار دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور کئی دہائیوں سے یہود مخالف بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘۔

سابق شوہر عمران خان پر حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے بچوں کے والد کو ”یہودیوں سے قربت“ کے سبب پاکستان میں گولی ماری گئی تھی‘۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیلیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ’ یہی وجہ ہے کہ میں ان اسرائیلیوں کی بہادری اور دیانت داری سے بہت متاثر ہوں جنہوں نے گزشتہ چند دنوں میں اپنے رشتہ داروں کو کھونے کے باوجود غزہ پر جاری بمباری کے خلاف سب سے طاقتور بیانات دیے ہیں۔ میں دعا کرتی ہوں کہ ان کی آوازیں سنی جائیں’۔

مزید پڑھیں:

یہ میرا اکاونٹ نہیں ہے، جمائمہ کی وضاحت

جمائما اسمتھ کی طرف سے اشنا اور ساس کیلئے بہت سا پیار

دو نامعلوم افراد جمائمہ کے گھر میں گھس گئے

بچوں کو ان حملوں کا نشانہ بنانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’مزید ہزاروں معصوم بچوں کو قتل کرنے اور زخمی کرنے سے نہ تو دہشت زدہ یرغمالیوں کو بچایا جا سکے گا اور نہ ہی اس سے امن آئے گا اور نائن الیون کے بعد عراق اور افغانستان کی جنگوں کی طرح ہم سب کے لیے مزید دہشت گردی اجاگر ہوگی‘۔

خیال رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کو اس سے قبل ایک پوسٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، انہوں نے ایک پوسٹ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ کشیدگی کے دوران انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے سے دونوں فریقوں کو تباہ کن نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

Israel

children

Jemima Goldsmith

lifestyle

Palestinian Israeli Conflict

drone attacks

X Twitter