Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

سمری آئندہ ای سی سی میں پیش کیے جانے کا امکان
شائع 18 اکتوبر 2023 02:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس کے تحت گیس مہنگی ہوگی۔

نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 26 سو روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سوئی سدرن کی صنعتوں کیلئے گیس قیمت 14 سو روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوسکتی ہے۔

یکساں نظام ٹیرف سے سوئی نادرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس سستی ہوگی، جس سے سوئی نادرن کی انڈسٹری کو گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 3340 روپے ملے گی۔

نان ایکسورٹ انڈسٹری کو اس وقت گیس 3650 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں مل رہی ہے۔

آئی ایم ایف نے بھی ملک بھرکی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے یکساں نظام ٹیرف کیلئے تجویز دی ہے۔ یکساں نظام ٹیرف کیلئے سمری آئندہ ای سی سی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان

gas prices

Gas