Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

محافظ ہی چور بن گئے، لاکھوں مالیت کی قیمتی گھڑیاں چرالیں

تفتیش کے دوران اہلکاروں سے قیمتی گھڑیاں برآمد کر لی
شائع 18 اکتوبر 2023 02:06pm

لاہورمیں پولیس اہلکاروں نے چھاپے کے دوران لاکھوں مالیت کی قیمتی گھڑیاں چرالیں ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاد باغ کے اہلکاروں نے شہری کے گھر سے گھڑیاں چرا لیں اور پولیس حکام کو شکایت کرنے پر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ دوران تفتیش دونوں اہلکاروں سے قیمتی گھڑیاں برآمد کر لی گئیں ہیں، جبکہ اے ایس پی سلمان ظفر کی معاملے کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اے ایس پی سلمان ظفر متاثرہ شہری پراہلکاروں سے صلح کے لئے دباو ڈال رہے ہیں، تین روز قبل اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا مگر مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اشتہاری ملزم کی اطلاع پرماڈل ٹاون میں چھاپہ مارا تھا، اشتہاری تو نہ ملا مگر اہلکاروں نے گھر سے گھڑیاں چرالی تھیں۔

Punjab police

Crime