Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

الیکشن کمیشن کو فواد چوہدری کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا
شائع 18 اکتوبر 2023 01:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا، اور نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ایک وقت میں کسی ملزم کے خلاف دو فورمز پرکارروائی نہیں کرسکتے، یہ سائل کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

فواد چوہدری کی وکالت کرنے والے ان کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ اگر اس کی اجازت دی جائے تو حکومت مخالفین کو ایسے مقدمات میں الجھائے رکھے گی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکیل کے مطابق درخوست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے، سنگل بینچ نے سماعت میں اہم ترین نقاط کو مدنظر نہیں رکھا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی مسترد کردی

عدالت نے کیس میں الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا، اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

Islamabad High Court

Fawad Chaudhary

Election Commission of Pakistan (ECP)