Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزن کم کرنے کی کوشش میں 3 اہم غلطیاں جو آپ نہیں جانتے

یہ غطیاں کر رہے ہیں تو چاہے جتنے پاپر بیل لیں، وزن کم نہیں ہوگا
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 12:11pm
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد مقصد کے حصول کیلئے تقریباً سارے ہی پاپڑبیل لیتے ہیں، لیکن نتائج سے استفادہ کم ہی حاصل کرپاتے ہیں۔

تیزی سے وزن گھٹانے کیلئے اکثریت بھوکا رہنے کو ترجیح دیتی ہے، لیکن یہ رجحان ایک طرح سے نہ صرف سراسرغلط ہے بلکہ انسانی جسم کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔

اکثرایسا بھی ہوتا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود بھی وزن میں نمایاں کمی نہیں سامنے آتی، طبی ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے کے دوران چند غلطیاں وزن میں کمی کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہیں۔

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کی رہنمائی کیلئے ان غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان آسان تجاویز پر عمل کرتے ہوئے صحت مند طریقے سے اپنا وزن کم کریں۔

صحت مند عادات کا آغاز آج ہی کریں

مزید پڑھیں:

ڈینگی کے بعد صحت کی مکمل بحالی کیلئے یہ غذائیں کھائیں

بیل گری، ان گنت فوائد سے بھرپور پھل

ہاتھوں کی انگلیاں چٹخانا بے سبب نہیں ہوتا

صحت مند کھانے پینے اور باقاعدگی سے ورزش شروع کرنے کی حکمتِ عملی کو مستقبل کے بجائے آج ہی سے شروع کریں۔

کیونکہ اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ جتنا دیر سے کام کیا جاتا ہے وہ اتنا ہی نقصان کرتا ہے۔

کھانے کی تعداد کم کریں

وزن کم کرنے کیلئے بھوکا رہنے کے بجائے معیاری غذائیں استعمال کریں۔

ماہرینِ غذائیت متوازن غذاؤں کو مقررہ وقت پر کھانے پر زور دیتے ہیں، صحت مند غذا کا ایک شیڈول ترتیب دیتے ہوئے اسے طرزِ زندگی کا حصہ بنانا وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

طرزِ زندگی میں تبدیلیاں

ماہرین کے مطابق ان غذاؤں سے اجتناب کریں جو جسم کیلئے فائدہ مند نہ ہوں۔

طرزِ زندگی میں تبدیلیوں کیلئے نیند کے اوقات کار کو بہتر بنائیں، گھر کا پکا ہوا کھانا کھائیں اور ورزش کو معمول کا حصہ بنائیں۔

صحت

health tips

healthy lifestyle

weight loss

Portion control