Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلسطینیوں کی حمایت پر جیجی حدید کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

موبائل فون نمبرز تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئیں
شائع 18 اکتوبر 2023 01:51am

غزہ میں فضائی حملوں کے شکار معصوم فلسطینیوں کی حمایت پر اسرائیل نے نامور امریکی ماڈل جیجی حدید کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

اسرائیلی حکومت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے امریکی ماڈل کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی۔

اسرائیلی حکومت نے جیجی حدید کی فلسطینیوں کے حق میں کی گئیں پوسٹوں کا اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا تم پچھلے ہفتے سے سو رہی ہو یا یہودی بچوں کو قتل کیے جانے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟

انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا گیا کہ تمہاری خاموشی واضح کرتی ہے کہ تم کس کی حمایت میں کھڑی ہے، ہم تمہیں دیکھ لیں گے۔

گزشتہ ہفتے امریکی ماڈل نے انسٹاگرام پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں ملوث دونوں ممالک سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ معصوم لوگوں کو دہشت زدہ کرنا آزاد فلسطین تحریک کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا ہے، اس جنگ کا کوئی فائدہ نہیں۔

Palestine

GIGI HADID